سورة ص - آیت 10
أَمْ لَهُم مُّلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ فَلْيَرْتَقُوا فِي الْأَسْبَابِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یا آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کی سلطنت انہیں کی ہے ؟ تو چاہیے کہ رسیاں تان کر (آسمان پر چڑھ جائیں)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ زمین و آسمان کی چیزوں کے مالک ہو گئے ہیں جو یہ خدائی اختیارات اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں۔ اگر ایسی بات ہے تو انھیں چاہیے کہ تمام اسباب بروئے کار لا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کا سلسلہ منقطع کر دیں۔ اور جسے یہ رسالت کے لیے منتخب کرنا چاہتے ہیں وحی کا سلسلہ رخ اس طرف موڑ دیں۔