سورة الصافات - آیت 145

فَنَبَذْنَاهُ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ سَقِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر ہم نے اسے چٹیل میدان میں پھینک دیا اور وہ بیمار تھا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مچھلی کے پیٹ سے باہر آنا: اللہ تعالیٰ نے آپ کی توبہ و استغفار کو قبول فرمایا اور مچھلی کو حکم دیا کہ انھیں ساحل کے کنارے پر پھینک دے چنانچہ مچھلی نے جیسے آپ کو نگلا تھا ویسے ہی صحیح سالم ایک چٹیل میدان کے قریب اُگل دیا۔ آپ اس وقت سخت نحیف و ناتواں تھے۔ اس وقت آپ کی وہی حالت تھی جیسے ایک بچہ کی ماں کے پیٹ سے نکلنے کے بعد ہوتی ہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں آرام و راحت کے وقت اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو تو وہ سختی اور بے چینی کے وقت تمہاری مدد کرے گا۔ (احمد: ۱/ ۳۰۷)