سورة الصافات - آیت 128

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

مگر جو اللہ کے خالص بندے (ف 1) ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

الیاسین اور الیاس ایک ہی بات ہے: الیاسین، الیاس علیہ السلام کا ہی ایک تلفظ ہے۔جیسے طور سینا کو طور سینین بھی کہتے ہیں۔ حضرت الیاس علیہ السلام کو دوسری کتابوں میں ’’ایلیا‘‘ بھی کہا گیا ہے۔ تلفظ کی ایسی کمی بیشی تقریباً سب زبانوں میں پائی جاتی ہے۔ سَلٰمٌ علی اِلْ یَاسِیْنَ ۔