سورة الصافات - آیت 112

وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَاقَ نَبِيًّا مِّنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ہم نے اسے اسحاق کی بشارت دی جو نیک بختوں میں ایک نبی تھا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اسحٰق علیہ السلام کی بشارت: معلوم ہوا کہ پہلی خوشخبری کا تعلق حضرت اسماعیل علیہ السلام سے ہی ہے اور قصہ ذبح کا تعلق بھی انہی سے ہے۔ اس کے بعد دوسری بار سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو سیدنا اسحٰق علیہ السلام کی خوشخبری دی گئی۔