سورة الصافات - آیت 106

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک یہی صریح آزمائش ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

بھلا جس آزمائش کے متعلق اللہ تعالیٰ خود فرمائیں کہ وہ ایک بہت بڑی آزمائش تھی۔ بلاشبہ وہ واقعی ایک بڑی آزمائش تھی اور اس کا تصور یوں کیا جا سکتا ہے کہ ایک بوڑھا باپ ہو۔ جس کا ایک ہی نوجوان بچہ ہو۔ اسے بھی اللہ سے دعائیں کر کے لیا ہو۔ اس باپ سے کہا جائے کہ اسے میری راہ میں قربان کر دو۔ تو اس کے دل پر کیا گزرتی ہے۔