سورة الصافات - آیت 12
بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
بلکہ تعجب کیا تونے اور وہ ٹھٹھے کرتے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی آپ کو تو منکرین آخرت کے انکار پر تعجب ہو رہا ہے کہ اس کے امکان بلکہ وجوب کے اتنے واضح دلائل کے باوجود وہ اسے مان کر نہیں دے رہے۔ اور وہ آپ کے دعوائے قیامت کا مذاق اُڑا رہے ہیں کہ یہ کیوں کر ممکن ہے۔‘‘