سورة الصافات - آیت 11
فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَا ۚ إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اب تو ان سے پوچھ کیا ان کا بنانا مشکل ہے یا ان کا جو ہم نے پیدا کئے ہیں ۔ ہم نے ان کو چپکتے گارے سے پیدا کیا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی ہم نے جو زمین، ملائکہ اور آسمان جیسی چیزیں بنائی ہیں۔ اور جو عظیم الجثہ اور محیر العقول مخلوقات پیدا کر دی ہیں۔ اس کے مقابلہ میں انسان کی حیثیت ہی کیا ہے کہ اس کی تخلیق اس کے لیے کچھ مشکل ہو۔ یقیناً نہیں، دوسری بات یہ کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو مٹی کی سات مختلف حالتوں سے گزار کر پیدا کیا ہے۔ پھر وہ مر کر مٹی میں مل کر مٹی بن جائے گا تو کیا جس نے انسان کو مٹی کی اتنی حالتوں سے گزار کر پیدا کیا تھا اب وہ دوبارہ مختلف حالتوں سے گزار کر پیدا نہ کر سکے گا۔