سورة يس - آیت 76
فَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پس ان کا قول غمگین نہ کرے ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اے نبی! ان کے کفر کی باتوں سے آپ غم ناک نہ ہوں۔ ہم پر ان کا ظاہر و باطن روشن ہے ایک ایسا وقت آ رہا ہے۔ جب ہم ان کو چن چن کر سزا دیں گے۔