سورة آل عمران - آیت 84

قُلْ آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ عَلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَالنَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تو کہہ کہ ہم خدا پر ایمان لائے اور اس پر جو ہم پر نازل ہوا ہے اور جو ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل (علیہ السلام) واسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) اور اس کی اولاد پر نازل ہوا تھا اور جو موسیٰ (علیہ السلام) اور عیسیٰ (علیہ السلام) اور سب نبیوں کو ان کے رب سے ملا تھا ، ہم ان میں سے کسی کو جدا نہیں کرتے اور ہم اس کے فرمانبردار ہیں (ف ٢)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی تمام سچے نبیوں پر ایمان لانا کہ وہ اپنے اپنے وقت میں اللہ کی طرف سے مبعوث تھے۔ نیز ان پر جو کتابیں اور صحیفے نازل ہوئے ان کے بارے میں بھی یہ عقیدہ رکھنا کہ وہ آسمانی کتابیں تھیں اور واقعی اللہ کی طرف سے نازل ہوئی تھیں۔ گوکہ اب عمل قرآن پر ہی ہوگا، کیونکہ قرآن نے پچھلی کتابوں کو منسوخ کردیا ہے۔