الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَلَهُ الْحَمْدُ فِي الْآخِرَةِ ۚ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ
سب تعریف اس اللہ کے لئے ہے کہ جو کچھ آسمانوں اور جو زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور سب اسی کی تعریف ہے آخرت میں اور وہ حکمت والا خبردار ہے
چوں کہ دنیا اور آخرت کی سب نعمتیں اور رحمتیں اللہ ہی کی طرف سے ہیں اور انسان کو جو نعمت بھی ملتی ہے وہ اس کی پیدا کردہ ہے۔ اور اسی کا احسان ہے۔ اسی لیے آسمان و زمین کی ہر چیز کی تعریف دراصل ان نعمتوں پر اللہ ہی کی حمد و تعریف ہے۔ اسی کی حکومت ہے اور اسی کی طرف سب لوٹائے جاتے ہیں۔ زمین و آسمان میں جو کچھ ہے سب اس کے ماتحت ہیں۔ سب اس کے غلام ہیں۔ سب پر اسی کا تصرف ہے۔ اور آخرت میں اس کی تعریفیں ہوں گی: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ اِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَ الْاُوْلٰى ﴾ (اللیل: ۱۳) وہ اپنے افعال، اقوال، تقدیر، شریعت، سب میں حکومت والا ہے۔ اور ایسا باخبر ہے کہ وہ کائنات کے ایک ایک کل پرزے کی براہِ راست نگرانی کی رہا ہے۔ اور مدت ہائے دراز گزرنے پر بھی کائنات کے کسی کل پرزے میں کبھی کوئی کمی، کوتاہی یا گڑ بڑ واقع نہیں ہوئی۔