سورة السجدة - آیت 2

تَنزِيلُ الْكِتَابِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کتاب کا اتارنا اس میں شک نہیں کہ جہان کے رب کی طرف سے ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مطلب یہ ہے کہ یہ کتاب فرمانروائے کائنات کی طرف سے نازل شدہ ہے۔ اس میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں۔ اس آیت میں دراصل مشرکین مکہ کے کئی اعتراضات کا جواب آ گیا ہے۔ کبھی وہ کہتے ہیں کہ اسے کوئی عجمی سکھا جاتا ہے۔ کبھی کہتے ہیں کہ اس نے خود ہی تصنیف کر ڈالی ہے۔ اس اعتراض کے پہلو بے شمار تھے مگر سب کا حاصل یہی تھا کہ یہ کتاب نہ اللہ کی طرف سے ہے نہ یہ اللہ کا رسول ہے انہی دو بنیادی باتوں کا رد اس آیت میں ہے۔