ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ الْبَاطِلُ وَأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ
یہ اس لئے کہ اللہ جو ہے وہی حق ہے اور جنہیں وہ اس کے سوا پکارتے ہیں باطل ہیں ۔ اور اللہ جو ہے وہی سب سے برتر بڑا ہے۔
زمین وآسمان میں جوکچھ ہے سب کاعلم اللہ کوہے۔سب کاخالق،سب کاعالم اللہ ہی ہے۔جیسے فرمایا،اللہ نے سات آسمان پیداکیے اورانہی کی مثل زمینیں بنائیں یہ نشانیاں پروردگارعالم اس لیے ظاہرفرماتاہے ۔کہ تم ان سے اللہ کے حق وجودپرایمان لاؤاوراس کے سواسب کوباطل مانو،وہ سب سے بے نیاز اور بے پروا ہے۔ سب کے سب اس کے محتاج اوراس کے درکے فقیرہیں۔سب اس کی مخلوق اوراس کے غلام ہیں۔کسی کوایک ذرے کے حرکت میں لانے کی قدرت نہیں۔گوساری مخلوق مل کرارادہ کرے کہ ایک مکھی پیداکریں،سب عاجزآجائیں گے اورہرگزاتنی قدرت بھی نہ پائیں گے۔ وہ سب سے بلندہے۔سب سے بڑاہے جس کے سامنے کسی کی کوئی بڑائی نہیں۔ہرچیزاس کے سامنے حقیراورپست ہے۔ (ابن کثیر)