سورة لقمان - آیت 23

وَمَن كَفَرَ فَلَا يَحْزُنكَ كُفْرُهُ ۚ إِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ فَنُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جو کوئی کافر ہوا تو اس کا کفر تجھے غمگین نہ کرے اور انہیں ہماری طرف پھر آنا ہے ۔ پھر جو وہ کرتے تھے ہم انہیں بتائیں گے بےشک جو دلوں میں ہے اللہ (ف 2) جانتا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی جوشخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کاانکارکرتاہے اور وہ یہ سمجھتاہے کہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کاانکارکرکے تمہیں اوراسلام کوزک پہنچائی ہے،وہ دراصل اپناہی نقصان کررہاہے۔اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کواس معاملہ میں افسردہ خاطرنہ ہونا چاہیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ پرتوکل کرکے اپنی دعوت کاکام کرتے جائیں ان منکروں سے ہم نمٹ لیں گے۔چنددن یہ اپنی سرکشی دکھا لیں اور مزا اُڑا لیں۔ آخرکارہمارے ہاں ہی آناہے۔یہ ہماری گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ (تیسیرالقرآن)