سورة لقمان - آیت 5
أُولَٰئِكَ عَلَىٰ هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہی اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور وہی فلاح پانے والے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جو لوگ ایمان لانے کے بعدتقویٰ وعمل اور صحیح عقیدہ کااہتمام کرتے ہیں۔محض زبان سے اظہارکوکافی نہیں سمجھتے بلکہ آخرت کی کامیابی کوہی اصل کامیابی سمجھتے ہیں اورجویہ سمجھتے کہ اس دنیامیں کیے جانے والے نیک اعمال ہی کام آئیں گے اور دوزخ سے بچا لیے گئے وہی کامیاب ہیں۔ اپنے رب سے ڈور،پانچ وقت کی نمازقائم کرو، ایک ماہ کے روزے رکھو۔اپنے مالوں کی زکوٰۃ ادا کرو اپنے امیرکی اطاعت کرو جو بھی آپ کے معاملات کو چلانے والاہے،اجتماعتی نظام قائم کرو۔تب تم جنت میں داخل ہوجاؤگے(ترمذی: ۳۱۹۵)