سورة لقمان - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(شروع) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تعارف سورہ لقمٰن: اس سورت میں لوگوں کوشرک کی لغویت ونامعقولیت اورتوحیدکی صداقت ومعقولیت سمجھائی گئی ہے۔اورانہیں دعوت دی گئی ہے کہ باپ داداکی اندھی تقلیدچھوڑدیں۔کھلے دل سے اس تعلیم پرغورکریں جومحمد صلی اللہ علیہ وسلم خداوندعالم کی طرف سے پیش کررہے ہیں اورکھلی آنکھوں سے دیکھیں کہ ہرطرف کائنات میں اورخودان کے اپنے نفس میں کیسے کیسے صریح آثاراس سچائی کی شہادت دے رہے ہیں۔