سورة الروم - آیت 59

كَذَٰلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یوں اللہ ان کے دلوں پر مہر کرتا ہے ۔ جو نہیں جانتے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی جب لوگوں کا بغض و عناد، ضداورہٹ دھرمی اس حدتک پہنچ جاتی ہے کہ وہ کوئی سچی بات قبول کرنے کوتیارنہ ہوں توعین یہی وقت ہوتا ہے۔جب اللہ ایسے لوگوں کے دلوں پرمہرلگادیتاہے۔جس کامطلب یہ ہوتا ہے کہ اب لوگوں میں حق کوقبول کرنے کی استعدادختم ہوچکی ہے۔ (تیسیر القرآن)