سورة العنكبوت - آیت 68

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُ ۚ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكَافِرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اس سے زیادہ ظالم کون ہے جس نے خدا پر جھوٹ باندھایا حق کو جب اس کے پاس آیا جھٹلایا ؟ کیا دوزخ میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس سے بڑھ کرظالم کوئی نہیں جواللہ پرجھوٹ باندھے۔ اس کے پاس وحی آتی نہ ہواورکہہ دے میری طرف وحی کی جاتی ہے ۔اوراس سے بھی بڑھ کرظالم کوئی نہیں جواللہ کی سچی وحی اورحق کوجھٹلائے اورباوجودحق پہنچنے کے تکذیب پرکمربستہ رہے، ایسے مفتری اورمکذب لوگ کافرہیں۔اوران کاٹھکانہ جہنم ہے۔