سورة العنكبوت - آیت 55

يَوْمَ يَغْشَاهُمُ الْعَذَابُ مِن فَوْقِهِمْ وَمِن تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ وَيَقُولُ ذُوقُوا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جس دن ان کے اوپر سے اور ان کے پاؤں کے نیچے سے انہیں عذاب گھیر لے گا اور کہے گا کہ جو کچھ تم کرتے تھے چکھو

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتاہے اس دن انہیں نیچے سے آگ ڈھانک لے گی۔جیسے کہ ارشاد ہے: ﴿لَهُمْ مِّنْ جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَّ مِنْ فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ﴾ (الاعراف: ۴۱) ’’ان کے لیے آتش دوزخ کا بچھونا ہو گا اور ان کے اوپر(اسی کا)اوڑھناہوگا۔‘‘ اور فرمایا: ﴿لَوْ يَعْلَمُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا حِيْنَ لَا يَكُفُّوْنَ عَنْ وُّجُوْهِهِمُ النَّارَ وَ لَا عَنْ ظُهُوْرِهِمْ﴾ (الانبیاء: ۳۹) ’’کاش یہ کافرجانتے کہ اس وقت نہ تویہ کافرآگ کواپنے چہروں سے ہٹاسکیں گے اورنہ اپنی پیٹھوں سے۔‘‘ ان آیتوں سے معلوم ہو گیاکہ ہرطرف سے ان کفار کو آگ کھا رہی ہو گی۔ یہ اس وقت ہو گا جب ان کفارکواوندھے منہ گھسیٹ کرجہنم میں ڈالاجائے گااورکہاجائے گا۔ لو اب آگ کے عذاب کامزہ چکھو۔تمہیں اپنے اعمال کابدلہ ضروربھگتناہے۔