سورة العنكبوت - آیت 19
أَوَلَمْ يَرَوْا كَيْفَ يُبْدِئُ اللَّهُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیا نہیں دیکھتے کہ اللہ کس طرح مخلوق کو اول بار پیدا کرتا ہے پھر اسے دہرائے (ف 2) گا بےشک یہ اللہ پر آسان ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
توحید و رسالت کے اثبات کے بعد یہاں معاد یعنی آخرت کااثبات کیاجارہاہے۔جس کاکفارانکارکرتے تھے۔فرمایاپہلی مرتبہ پیداکرنے والابھی وہی ہے،جب سرے سے تمہاراوجودہی نہ تھاپھرتم دیکھنے،سننے اورسمجھنے والے بن گئے اورپھرجب مرکرمٹی میں مل جاؤگے،بظاہرتمہارانام ونشان تک نہیں رہے گا،اللہ تعالیٰ تمہیں دوبارہ زندہ فرمائے گا۔یہ بات چاہے تمہیں جتنی بھی مشکل لگے لیکن اللہ کے لیے بالکل آسان ہے۔