سورة العنكبوت - آیت 6

وَمَن جَاهَدَ فَإِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفْسِهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جو کوئی خدا کے کام میں محنت کرتا ہے تو وہ اپنی ہی ذات کے نفع کے لئے محنت کرتا ہے اللہ کو جہانوں کے لوگوں کی پرواہ نہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس کامطلب وہی ہے جوسورہ الجاثیہ (۱۱۵)کاہے یعنی جونیک عمل کرے گا،اس کافائدہ اسی کوہوگاورنہ اللہ تعالیٰ توبندوں کے افعال سے بے نیازہے۔اگرسارے کے سارے انسان متقی بن جائیں تواس سے اس کی سلطنت میں قوت واضافہ نہیں ہوگااورسب نافرمان ہوجائیں تواس سے اس کی بادشاہی میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔حضرت حسن بصری فرماتے ہیں، جہاد تلوار چلانے کاہی نام نہیں۔انسان نیکیوں کی کوشش میں لگارہے یہ بھی ایک طرح کاجہادہے۔ (ابن کثیر)