سورة النمل - آیت 72
قُلْ عَسَىٰ أَن يَكُونَ رَدِفَ لَكُم بَعْضُ الَّذِي تَسْتَعْجِلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تو کہہ جس کی تم جلدی مچارہے ہو شائد اس میں سے کچھ تمہاری پیٹھ پیچھے آلگا ہو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تو آپ انھیں کہہ دیجیے کہ یہ عین ممکن ہے کہ ایسے عذاب کا کچھ حصہ عنقریب تمہیں اپنی گرفت میں لے لے، عذاب کے اس کچھ حصے کاآغاز تو جنگ بدر سے ہوگیاتھا، اور اصل عذاب تو انھیں آخرت میں بھگتنا پڑے گا۔