سورة النمل - آیت 70
وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُن فِي ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور تو ان پر غم نہ کر ۔ اور ان کے مکر سے دل تنگ نہ رہ
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر آپ نے نبی صلی ا للہ علیہ وآلہ وسلم کو تسلی دی کہ یہ تجھے اور میرے کلام کو جھٹلاتے ہیں لیکن تو ان پر افسوس اور رنج نہ کر، ان کے پیچھے اپنی جان کو روگ نہ لگا، یہ تیرے ساتھ جو چالیں چل رہے ہیں، ہمیں خوب علم ہے، تو بے فکر رہ تجھے او رتیرے دین کو ہم اوج دینے والے ہیں اور دنیا جہان پر ہم تجھے بلندی دیں گے۔