سورة النمل - آیت 27

قَالَ سَنَنظُرُ أَصَدَقْتَ أَمْ كُنتَ مِنَ الْكَاذِبِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سلیمان بولا ہم دیکھیں گے کہ تونے سچ کہا یا تو جھوٹا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تحقیق شروع ہوگئی: ہُد ہُد کا جواب سنتے ہی حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس کی تحقیق شروع کردی ۔