سورة الشعراء - آیت 211
وَمَا يَنبَغِي لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور انہیں لائق نہیں (کہ قرآن اتاریں اور وہ ایسا اتار نے کی) قدرت نہیں رکھتے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
دوسری وجہ یہ کہ جہاں وہ اس کے اہل نہیں وہاں ان میں اس کو اٹھانے اور لانے کی طاقت بھی نہیں یہ تو وہ ذی عزت اور مرتبے والا کلام ہے کہ اگر کسی بڑے سے بڑے پہاڑ پر بھی اترے تو اسے چکنا چور کردے۔