سورة الشعراء - آیت 196

وَإِنَّهُ لَفِي زُبُرِ الْأَوَّلِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور بےشک یہ قرآن اگلے پیغمبروں کی کتابوں میں مذکور ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی جس طرح پیغمبر آخر الزمان کے ظہور و بعثت کا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صفات جمیلہ کا تذکرہ پچھلی کتابوں میں ہے۔ اسی طرح اس قرآن کے نزول کی خوشخبری بھی آسمانی کتابوں میں موجود تھی اس آیت کے دوسرے معنی یہ بیان کیے گئے ہیں کہ یہ قرآن مجیدبہ اعتبار ان احکام کے جن پر تمام شریعتوں کااتفاق رہاہے پچھلی کتابوں میں بھی موجود رہا ہے۔