سورة الشعراء - آیت 143

إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک میں تمہارے لئے امانتدار پیغمبر ہوں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قوم ثمودکی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ نے اسی قوم کے ایک فرد سیدنا صالح علیہ السلام کو مبعوث فرمایا۔ انبیاء کی دعوت کاآغاز ہمیشہ توحید سے ہوتاہے۔ وہ اپنی قوم کو اللہ کے احسانات یاد دلاتے ہیں۔ ایسے احسانات جنہیں سب لوگ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ اللہ ہی کے احسانات ہیں۔پھرقوم کودعوت فکردی جاتی ہے۔کہ جب انعامات واحسانات کی بارش کرنے والاصرف اللہ ہے توتم اس کی بندگی میں دوسروں کوکیوں اس کاشریک بناتے ہو۔اوراگرقوم پیغمبرکی بات پرتوجہ نہ دے یااس کی دعوت کی مخالفت پراُترآئے تووہ انہیں اللہ کی گرفت اورعذاب سے ڈراتاہے،یہی کام صالح علیہ السلام نے اسی اندازسے سرانجام دیا۔