سورة الشعراء - آیت 117

قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بولا اے رب میرے میری قوم نے مجھے جھٹلایا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

فرمایاکہ الٰہی میں مغلوب ہوگیاہوں،میری مددکر،میرے ساتھ میرے ساتھیوں کوبھی بچالے پس اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعاقبول فرمائی۔اللہ تعالیٰ نے کشتی بنانے کااوراس میں مومن انسانوں جانوروں اورضروری سازوسامان رکھنے کاحکم دیا۔ اور یوں اہل ایمان کوتوبچالیاگیا۔اورباقی سب لوگوں کوحتیٰ کہ حضرت نوح علیہ السلام کی بیوی اوربیٹے کوبھی جوایمان نہیں لائے تھے غرق کردیا۔