سورة الشعراء - آیت 112

قَالَ وَمَا عِلْمِي بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بولا مجھ کو اس کے معلوم کرنے سے کیا غرض جو وہ پیشہ کرتے رہے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

نوح علیہ السلام کاجواب: یعنی مجھے اس بات کاذمہ دارنہیں ٹھہرایاگیاکہ میں ان لوگوں کے حسب ونسب امارت وغربت اوران کے پیشوں کی تفتیش کروں۔بلکہ میری ذمہ داری صرف یہ ہے کہ ایمان کی دعوت دوں جواسے قبول کرلے،چاہے وہ کسی حیثیت کاحامل ہو،وہ میرے ساتھی ہیں۔