سورة الشعراء - آیت 108

فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا (ف 1) مانو

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اورسنو،میں تم سے اس تبلیغ ورسالت پر کوئی اجرت نہیں مانگتا۔میں جوبات کہتاہوں بالکل بے لوث ہوکراورتمہاری بھلائی کی خاطرکہتاہوں پھربھی تم میرے درپے آزار ہو رہے ہو۔ اس معاملہ میں تمہیں اللہ سے ڈرناچاہیے۔میری سچائی،میری خیر خواہی، میری امانت داری اوردیانت داری بھی تم پرواضح ہے۔اس لیے تمہیں میری اطاعت کرنی چاہیے۔