سورة الشعراء - آیت 53
فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر فرعون نے شہروں میں جمع کرنے والے بھیجے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
فرعون کو جب موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسرائیل کی روانگی کا علم ہوا تو بہت سٹ پٹایا۔ اس کے سارے منصوبے خاک میں مل رہے تھے۔ چنانچہ اس نے ایک لشکر جرار تیار کرنے کا حکم دیا۔ اور درباریوں سے کہنے لگا یہ مٹھی بھر کمزور سی جماعت ہے اور ان لوگوں نے فرار کی راہ اختیار کر کے ہمیں خواہ مخواہ غصہ چڑھا دیا ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ فوراً ان کا تعاقب کر کے انھیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔