سورة آل عمران - آیت 5

إِنَّ اللَّهَ لَا يَخْفَىٰ عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بےشک اللہ تعالیٰ پر کوئی شے چھپی ہوئی نہیں ہے نہ زمین میں اور نہ آسمان میں ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ فرماتا ہے کہ وہ کائنات کی تمام حقیقتوں کا جاننے والا ہے۔ کوئی چیز اس سے چھپ نہیں سکتی لوگوں كی نیت اور ارادہ بھی نہیں چھپ سکتا ۔ جب انسان پوری طرح اللہ کی گرفت میں ہے تو پھر اللہ کے عذاب و انتقام سے کیسے بچ سکتا ہے۔ لہٰذا جو کتاب اس نے نازل کی ہے وہ سرا سر حق ہے۔