سورة الشعراء - آیت 25

قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ أَلَا تَسْتَمِعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

فرعون نے ان لوگوں سے جو اس کے گرد تھے کہا تم نہیں سنتے ہو ؟۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

فرعون اب اپنے درباریوں، اور امیروں وزیروں سے متوجہ ہو کر کہنے لگا: سن رہے ہو جو یہ شخص کہہ رہا ہے کہ تمام بنی اسرائیل کو اپنی غلامی سے رہا کر کے میرے ہمراہ کر دو تا کہ یہ ہمارے مقابلے پر اتر آئے، پھر ساتھ ہی یہ بھی کہے جاتا ہے کہ میں رب العالمین کا فرستادہ ہوں۔