سورة الفرقان - آیت 64

وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَقِيَامًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور وہ اپنے رب کے آگے سجدہ اور قیام میں رات کاٹتے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

بلکہ وہ اللہ سے یہ بھی دعا کرتے رہتے ہیں کہ اگر ان کے اعمال کی بجا آوری میں کوئی تقصیر ہوگئی ہے تو معاف فرما دے اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچائے رکھنا، وہ اپنے اعمال پر بھروسہ نہیں کر بیٹھتے بلکہ ان کا اصل اعتماد اللہ تعالیٰ کے رحم وکرم پر ہوتا ہے۔