سورة الفرقان - آیت 41
وَإِذَا رَأَوْكَ إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَٰذَا الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ رَسُولًا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور جب (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) تجھے دیکھتے ہیں تو سوائے ٹھٹھے کے تجھ سے اور کچھ مطلب نہیں رکھتے کیا یہی شخص ہے جسے اللہ نے رسول بنا کر بھیجا ہے ف 2
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ کفار کیسے ہدایت حاصل کر سکتے ہیں جب کہ ان کا محبوب مشغلہ ہی یہ ہے کہ وہ آپ کو دیکھتے ہیں تو ایک دوسرے کو کہتے ہیں اجی یہ ہیں وہ صاحب جو اپنے آپ کو اللہ کے رسول ہونے کا دعویٰ رکھتے ہیں کیا یہی شخص اللہ تعالیٰ کو اپنی ساری مخلوق میں سے رسالت کے لیے پسند آیا تھا۔ اس کی حیثیت کو دیکھو اور اس کے بلند بانگ دعویٰ کو دیکھو، کیا ہم اتنے ہی عقل کے اندھے ہیں کہ اس کے اس دعویٰ کو درست تسلیم کر لیں؟