فَقَدْ كَذَّبُوكُم بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسْتَطِيعُونَ صَرْفًا وَلَا نَصْرًا ۚ وَمَن يَظْلِم مِّنكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِيرًا
سو جو تم کہتے ہو اس میں تمہارے معبود تمہیں جھٹلا چکے سو اب تم نہ عذاب ہٹا سکتے ہو اور نہ مدد دے سکتے ہو ، اور تم میں سے جس نے ظلم کیا ، ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے۔ (ف ١)
یعنی آج تو تم یہ کہتے ہو کہ اگر قیامت ہوئی بھی تو تمہارے یہ معبود وہاں بھی تمہارے کام آئیں گے اور اگر عذاب کی کوئی بات ہوئی تو یہ چھڑا لیں گے مگر اس دن تمہارے یہی معبود جن کی اعانت پر تمہیں بھروسہ تھا تم سے اعلانیہ بیزاری کا اظہار کریں گے اور یہ کہہ کر تمہیں جھٹلا دیں گے کہ ہم نے کب ان سے کہا تھا کہ تم ہماری عبادت کیا کرنا، اس طرح معبود تو بریٔ الذمہ ہو جائیں گے اور سارا بوجھ ان عبادت کرنے والوں پر پڑ جائے گا۔ جن کی عذاب سے رہائی کی کوئی صورت نہ ہوگی۔ تم میں سے جو بھی اللہ وحدہ کے ساتھ شرک کرے گا۔ ہم اسے زبردست اور نہایت سخت عذاب دیں گے۔