سورة النور - آیت 44
يُقَلِّبُ اللَّهُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُولِي الْأَبْصَارِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اللہ رات اور دن کو پھراتا رہتا ہے ، اس میں آنکھ والوں کے لئے عبرت ہے ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
گردش لیل ونہار: رات اور دن کا باری باری آنا بھی اللہ کی معرفت کی نشانیوں میں ایک بڑی نشانی ہے۔ وہ جب چاہتا ہے دن کو چھوٹا اور رات کو بڑا کر دیتا ہے اور جب چاہتا ہے رات کو چھوٹا کر کے دن کو بڑا کر دیتا ہے۔ یہ تمام نشانیاں اللہ کی عظمت کو آشکارا کرتی ہیں جیسے کہ فرمانِ الٰہی ہے کہ آسمان وزمین کی پیدائش، رات دن کے اختلاف میں عقلمندوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں۔