سورة المؤمنون - آیت 92

عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

وہ چھپے اور کھلے کا جاننے والا ہے ، سو وہ بہت بلند ہے اس سے جس کو وہ شریک کرتے ہیں۔ (ف ٢)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اللہ کے علاوہ کسی اور ہستی کے پاس رتی بھر بھی اختیارات ہوتے تو اس کا سب سے پہلے علم اللہ کو ہو سکتا تھا۔ کیونکہ وہ تو موجودہ علم اور موجودہ اشیاء کے علاوہ غیر موجود اشیاء اور نہ معلوم کا بھی جاننے والا ہے اور اس سے کوئی چیز بھی مخفی رہنا ناممکنات میں سے ہے اور اپنی اس وسعت علم کی بنا پر ہی وہ یہ فرما رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ نہ کوئی الٰہ ہو سکتا ہے نہ کسی کے پاس کسی قسم کا کوئی اختیار ہے۔ لہٰذا مشرکوں کے ان بے ہودہ عقائد سے اللہ کی شان بہت بلند و بالا ہے۔