سورة المؤمنون - آیت 5

وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

۵۔ اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں: یہ پانچویں صفت کا بیان ہے۔ اس آیت کے دو مطلب ہیں ایک یہ کہ وہ اپنے مقامات ستر کو ڈھانپ کر رکھتے ہیں اور کسی کے سامنے کھولتے نہیں اور نہ عریاں لباس پہنچتے ہیں کہ بدن کے اعضاء نظر آتے رہیں اور دوسرا یہ مطلب ہے کہ وہ اپنی عفت وعصمت کی پوری طرح نگہداشت کرتے ہیں۔