سورة الحج - آیت 14
إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۚ إِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جو ایمان لائے اور نیک کام کئے اللہ انہیں باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، اللہ جو چاہے سو کرے ۔(ف ٢)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اللہ تعالیٰ کے اختیارات لا محدود ہیں وہ چاہیں تو ایمان لانے والوں، نیک عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کے مقابلہ میں سینکڑوں گناہ زیادہ معاوضہ اور بدلہ دیں چاہیں تو ان کی سب چھوٹی موٹی خطائیں معاف کر دیں، البتہ ایک بات یقینی ہے کہ وہ اپنے بندوں پر کسی بھی طرح ظلم نہیں کرتے اس سلسلے میں وہ اپنے اختیارات کو استعمال نہیں کرتے بلکہ عدل کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہیں۔