سورة الأنبياء - آیت 9
ثُمَّ صَدَقْنَاهُمُ الْوَعْدَ فَأَنجَيْنَاهُمْ وَمَن نَّشَاءُ وَأَهْلَكْنَا الْمُسْرِفِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر ہم نے ان سے سچا وعدہ کیا سو انہیں اور جسے چاہا بچا لیا ، اور مسرفوں کو ہلاک کیا ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
البتہ یہ بات ہر نبی کو پیش آتی رہی کہ اس کی دعوت پر کچھ لوگوں نے لبیک کہا۔ اور زیادہ قرآن کے مخالف بن گئے۔ پھر ہم نے انبیاء اور مومنین سے جو وعدے کیے تھے یعنی فتح و نصرت کے وہ سب پورے کر دیے اور ایسے لوگوں کو ہم نے بروقت عذاب سے بچا بھی لیا تھا لیکن جن لوگوں نے سرکشی کی راہ اختیار کی تھی ان سب کو ہلاک کر ڈالا۔ یہ بات بھی تم اے قریش مکہ، اہل کتاب سے پوچھ سکتے ہو۔