سورة طه - آیت 36

قَالَ قَدْ أُوتِيتَ سُؤْلَكَ يَا مُوسَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

فرمایا ، اے موسیٰ ! تیرا سوال تجھے ملا ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مطالبات کی منظوری: یعنی جو کچھ درخواستیں تم نے پیش کی ہیں وہ سب کی سب منظور کی جاتی ہیں۔ ان کے ساتھ ہی اور احسانات کا ذکر بھی کر دیا گیا جب موسیٰ علیہ السلام کی والدہ نے قتل کے اندیشے سے اللہ کے حکم سے (یعنی القائے الٰہی) سے انھیں تابوت میں شیرخوارگی کی حالت میں بند کرکے دریا کے سپرد کر دیا۔