سورة مريم - آیت 85
يَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِينَ إِلَى الرَّحْمَٰنِ وَفْدًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جس دن ہم متقیوں کو رحمٰن کے پاس مہمان بنا کر جمع کریں گے ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جو لوگ اللہ کی باتوں پر ایما ن لائے، پیغمبروں کی تصدیق کی، اللہ کی فرمانبرداری کی، گناہوں سے بچے رہے، پروردگار کا ڈر دل میں رکھا وہ اللہ کے ہاں بطور معزز مہمان کے جمع ہوں گے۔ نورانی سانڈنیوں کی سواری پر آئیں گے اور الٰہی مہمان خانے میں باعزت داخل کیے جائیں گے۔ اس کے برعکس گنہگار، رسولوں کے دشمن، دھکے کھا کھا کر اوندھے منہ گھسٹتے ہوئے پیاس کے مارے زبان نکالے ہوئے جبراً و قہراً جہنم کے پاس جمع کیے جائیں گے۔ (تفسیر طبری)