سورة مريم - آیت 80
وَنَرِثُهُ مَا يَقُولُ وَيَأْتِينَا فَرْدًا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور جو وہ کہتا ہے ہم اس کے وارث ہوں گے اور وہ ہمارے پاس اکیلا آئیگا ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جس مال و دولت کی یہ بات کر رہا ہے۔ یہ سب کچھ یہیں دنیا میں ہی دھرا رہ جائے گا اور بالآخر یہ سب کچھ ہماری ہی ملکیت میں آجائے گا اور یہ شخص خالی ہاتھ ہمارے پاس حاضر ہوگا البتہ اس کے یہ گستاخانہ کلمات اور اس کی یہ بدکرداریاں ضرور اس کے ساتھ آئیں گی جن کی اسے قرار واقعی سزا ملے گی۔