سورة مريم - آیت 79
كَلَّا ۚ سَنَكْتُبُ مَا يَقُولُ وَنَمُدُّ لَهُ مِنَ الْعَذَابِ مَدًّا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ہر گز نہیں ، جو وہ کہتا ہے ہم لکھ رکھیں گے اور اس کو عذاب میں لمبا بڑھا تے جائیں گے ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اس کے نامۂ اعمال میں اس کا یہ غرور کا کلمہ بھی درج کر لیا جائے گا اور اس کے گناہوں کی سزا پر اس کی اس جسارت کی بنا پر مزید اضافہ کیا جائے گا۔