سورة مريم - آیت 78
أَطَّلَعَ الْغَيْبَ أَمِ اتَّخَذَ عِندَ الرَّحْمَٰنِ عَهْدًا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
کیا وہ غیب کو جھانک آیا ہے ‘ یا رحمن سے اس نے اقرار لے لیا ہے ؟ ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی کیا اسے غیب کے حالات پر جو دوسری زندگی میں پیش آنے والے ہیں۔ اطلاع ہو گئی ہے کہ واقعی اسے اس دوسرے عالم میں بھی ایسے ہی مال و دولت ملے گی جیسا اس دنیا میں اس کے پاس موجود ہے۔ یا اس نے اللہ تعالیٰ سے کوئی وعدہ لے رکھا ہے کہ وہ اسے دوسرے عالم میں ضرور مال و دولت عطا کرے گا اور وہاں وہ اپنے قرض خواہ کا حساب بے باق کر سکے گا۔