سورة البقرة - آیت 15
اللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
خدا ان سے ٹھٹھا کرتا ہے اور ان کی شرارت میں انہیں کھینچتا ہے ‘ وہ بہکتے ہیں ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جس طرح تم مسلمانوں کا مذاق اُڑاتے ہو میں بھی تمہارے ساتھ ایسا ہی معاملہ کروں گا۔ اللہ انھیں دنیا میں ذلت و رسوائی میں مبتلا کرے گا اور آخرت میں تو حساب کتاب ہو ہی جائے گا۔