سورة البقرة - آیت 14

وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَىٰ شَيَاطِينِهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِئُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جب مسلمانوں سے ملتے ہیں کہتے ہیں ہم مسلمان ہوئے اور جب اپنے شیطانوں کے پاس اکیلے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں ہم تو تمہارے ساتھ ہیں ہم تو (مسلمانوں سے) ٹھٹھا کرتے ہیں (ف ١) ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

منافقین اپنے سرداروں اور قریش اور یہود کے سرداروں کے اکسانے پر اسلام کے خلاف سازشیں کرتے تھے۔ لیکن جب مسلمانوں کے پاس ہوتے تو کہتے کہ ہم ایمان والے ہیں۔ اور جب اپنے شیاطین یعنی اپنے سرداروں کے پاس جاتے تو کہتے کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں مسلمانوں کا تو ہم مذاق اُڑاتے ہیں۔