سورة الكهف - آیت 20
إِنَّهُمْ إِن يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ يَرْجُمُوكُمْ أَوْ يُعِيدُوكُمْ فِي مِلَّتِهِمْ وَلَن تُفْلِحُوا إِذًا أَبَدًا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اگر اہل شہر تم پر قابو پائیں گے تمہیں سنگسار کریں گے یا اپنے دین میں تمہیں لوٹائیں گے اور اس صورت میں تم کبھی نجات نہ پاؤ گے ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
وہ آپس میں کہتے ہیں کہ جانے والے کو بہت احتیاط برتنی چاہیے۔ اسے آنے جانے اور سودا خریدنے میں ہوشیاری سے کام لے، جہاں تک ہو سکے لوگوں کی نگاہوں سے بچے۔ دیکھو ایسا نہ ہو کہ کوئی معلوم کرلے، اگر انھیں علم ہو گیا تو پھر خیر نہیں۔ دقیانوس کے آدمی اگر تمھاری جگہ کی خبر پا گئے تو وہ طرح طرح کی سخت سزائیں دیں گے۔ یا پھر تم ان سے گھبرا کر دین حق چھوڑ کر پھر سے کافر بن جاؤ یا وہ انھی سزاؤں میں تمھارا کام ہی ختم کر دیں۔ اگر تم ان کے دین میں جا ملے۔