سورة الكهف - آیت 3
مَّاكِثِينَ فِيهِ أَبَدًا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اس کتاب کا بھی اور تمام آسمانی کتابوں کی تعلیم کا لُب لباب بھی یہی ہے کہ قیامت یقینا آنے والی ہے۔ اس دن تمام لوگوں کو ان کے اچھے یا بُرے اعمال کا بدلہ ضرور ملنے والا ہے۔ لہٰذا ہر شخص کے لیے لازم ہے کہ وہ اللہ کی جواب دہی کے لیے اس دنیا میں اللہ سے ڈرتے ہوئے اپنی زندگی بسر کریں۔ اور جو اللہ کے فرمانبردار بن کر رہیں گے یہ کتاب انھیں دائمی جنت اور خوشیوں کی بشارت بھی دیتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص جنت میں جائے گا وہ (ہمیشہ) راحت و آرام میں رہے گا۔ کبھی کسی مصیبت میں گرفتار نہیں ہو گا اور اس کے کپڑے کبھی پرانے نہیں ہوں گے اور نہ اس کی جوانی کبھی ختم ہو گی۔ (مسلم: ۲۸۳۶)