سورة الإسراء - آیت 109

وَيَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًا ۩

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور روتے ہوئے ٹھوڑیوں پر گرے ہیں اور قرآن ان کی عاجزی بڑھاتا ہے ۔ (ف ٢)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ٹھوڑیوں کے بل سجدہ میں گرنے کا دوبار ذکر کیا، کیونکہ پہلا سجدہ تعظیم الٰہی کے لیے بطور شکریہ کے تھا۔ اور جب ان کے سامنے قرآن کی آیات پڑھی جاتیں تو وہ اس کی اثر انگیزی کی وجہ سے روتے روتے سجدہ میں گر پڑتے۔ قرآن کی ایک ایک آیت ان کے ایمان میں اضافہ، پختگی اور اللہ کے حضور خشوع کا سبب بن جاتی ہے۔ ایسے ہی لوگوں کی مطابقت میں علماء نے اس آیت پر سجدہ واجب قرار دیا ہے۔